جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز بھٹی چپڑاسی کو نہیں جانتا ،مونس الٰہی نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں جوابات جمع کرادیئے

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔مونس الٰہی نے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا۔

ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکائونٹس سے متعلق سوال کے جواب میں مونس الٰہی نے کہا کہ نواز بھٹی کے اکائونٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔مونس الٰہی نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں بھی کوئی کردار نہیں ۔چوہدری مونس الٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔بھائی راسخ الٰہی نے شیئرز تحفے میں دیئے، ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔جس سے ایکس کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شیئرز حاصل کیے۔مونس الٰہی نے کہا کہ 18.63 فیصد شیئرزانوسٹمنٹ کر کے ایم ای کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے لیے، ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈہے۔ایف آئی اے میں مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…