جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ہم نئی جماعت بنائیں گے ،چوہدری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا ہے ،چوہدری وجاحت حسین

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، چوہدری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا، چوہدری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ق لیگی رہنماء اور چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چوہدری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے۔چوہدری وجاہت حسین نے  مزید کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع  ہیںعوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں، چوہدری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے۔علاوہ ازیں  مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔چوہدری وجات کا گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال پچھلی حکومت کے ساتھ گزار دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…