ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد رابطہ منقطع کر دیا ہے، رمیز راجہ

datetime 24  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے فوری بعد ان سے رابطہ منقطع کر دیا ہے،وزیراعظم و بورڈ کے پیٹرن چیف شہباز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات کاخواہاں ہوں،ہم قیاس آرائیوں

میں نہیں رہ سکتے، میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلی ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے، میرے خیال میں یہاں انا ء کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں،سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن کو دوبارہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میتھیو ہیڈن کو ہم دوبارہ انگیج کریں گے ورلڈ کپ کے لیے کیونکہ لوکل معلومات کا فائدہ ہوتا ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی سے بات ہوئی ہے ۔بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو پھر ایسا کرنا چاہیے ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کرے گی جبکہ گیند وزیراعظم شہباز شریف کے کورٹ میں ہے۔رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ستمبر 2021 سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا ہے، جو اس دوران ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے، اس شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی موجودہ رینکنگ میں پانچویں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے،

اس پس منظر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سراہنے کی پالیسی کے تحت انہیں مالی سال 23-2022 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اعزازات اور فینز کو خوشیاں دینے والے یہ کھلاڑی قوم کا فخر ہیں اور وہ ان کھلاڑیوں کا مکمل خیال رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، وائٹ بال کی اہمیت اور کھیل کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے علیحدہ

علیحدہ کنٹریکٹس کو متعارف کروایا ہے، ان کھلاڑیوں نے آئندہ 16 ماہ میں 2 ورلڈ کپ سمیت 4 انٹرنیشنل ایونٹس کھیلنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دو علیحدہ کنٹریکٹس کی پیشکش کے ذریعے دو مختلف طرز کے مقابلوں کے لیے بیک وقت دو مختلف سکواڈز کی تیاری میں معاونت ملے گی، اس حکمت عملی کے تحت مزید ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی، ایلیٹ کھلاڑیوں کو آف سیزن ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے لیے خصوصی رقم مختص

کردی گئی ہے، یہ رقم ان کے ریونیو کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کی تلافی، ان کے ورک لوڈ کا خیال رکھنے اور انہیں مکمل فٹ رکھنے پر خرچ کی جائے گی تاکہ وہ تازہ دم اور تیار رہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی سے بات ہوئی ہے اور میں ان کو یہی بتاتا ہوں کہ 3 کرکٹرز ہیں جو اس وقت بورڈز کا حصہ ہیں تو میں نے کہا اگر ہم کوئی فرق نہیں لاسکے تو فائدہ کیا

ہے۔ پاکستان اور بھارت سیریز کے درمیان بھارتی کرکٹ بورڈ کو درپیش مصلحتیں حائل ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گنگولی کی جانب سے دو مرتبہ انہیں آئی پی ایل میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس وقت دراڑیں ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے، کرکٹ کا مسئلہ ہوتا تو اب تک حل ہوچکا ہوتا۔چیئرمین پی سی بی نے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن کو دوبارہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میتھیو ہیڈن کو ہم دوبارہ انگیج کریں گے ورلڈ کپ کے لیے کیونکہ لوکل معلومات کا فائدہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…