اسلام آباد (این این آئی)چین کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر منتقل ہوگئے جس کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل تصدیق کر دی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے متعلق بتایا ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔