اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری حکومت کے ایک اور تباہ کن فیصلہ
، اب بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ صنعتیں بیٹھ جائیں گی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ
’’شہباز ،زرداری حکومت کا ایک اور تباہ کن فیصلہ، اب بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ صنعتیں بیٹھ جائیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ اسی لئے فیصلے کے ایک منٹ کے اندر PSX انڈیکس 1000 پوائنٹس ڈھیر ہوگیا ۔ شہباز صاحب بلا آخر اس ٹیکس کا بوجھ بھی عام پاکستانی تک پہنچے گا
وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ ایک اور ٹویٹر پیغام میں سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’تباہی کے 10 ہفتے آج صنعتوں پر 10 فیصد اضافی ٹیکس قیامت سے کم نہیں ،
پہلے ہی پیٹرول ڈیزل بجلی گیس قیمتیں 50 سے 80 فیصد بڑھ چکی ہیں ڈالر 180 سے 208 رہے جا پہنچا مہنگائی چھپر پھاڑ چکی ہے
وہ تمام لوگ جو آپریشن #RegimeChangeInPakistan کے معمار و شریک تھے انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
شہباز زرداری حکومت کا ایک اور تباہ کن فیصلہ اب بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ صنعتیں بیٹھ جائیں گی اسی لئے فیصلے کے ایک منٹ کے اندر PSX انڈیکس 1000 پوائنٹس ڈھیر ہوگیا شہباز صاحب بلا آخر اس ٹیکس کا بوجھ بھی عام پاکستانی تک پہنچے گا وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا pic.twitter.com/MlO0sRNz7b
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 24, 2022
تباہی کے 10 ہفتے آج صنعتوں پر 10 فیصد اضافی ٹیکس قیامت سے کم نہیں پہلے ہی پیٹرول ڈیزل بجلی گیس قیمتیں 50 سے 80 فیصد بڑھ چکی ہیں ڈالر 180 سے 208 رہے جا پہنچا مہنگائی چھپر پھاڑ چکی ہے وہ تمام لوگ جو آپریشن #RegimeChangeInPakistan کے معمار و شریک تھے انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 24, 2022