ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کیلئے تیار ہوجائے،حکومت پاکستان

datetime 24  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجائے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی

اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی

مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے ، اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے

۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے ، 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،

اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔مصدق ملک نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر دو بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا

مگر گزشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو سرمایا کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کررہے تھے وہ واپس آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…