ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی پرویز مشرف کے اہل خانہ کو بڑی پیشکش

datetime 23  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے،پرویز مشرف کو سزا ہوئی تھی وہ واپس آئیں اور عدالت انکے معاملے کو دیکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ بار کونسلز کیساتھ تعاون کیا جائے،ہمیشہ جمہوریت کیلئے بار کونسلز نے سب سے کلیدی کردار ادا کیا،آمریت کے دور میں بار کونسلز نے کئی مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رول آف لاء اور گوڈ گورننس کیلئے وکلا کا کردار بہت اہم ہے،لیگل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے حکم دیا،سات رکنی اسٹاف بھی ڈائریکٹوریٹ کا تعینات کر دیا گیا ہے،لاء کالجز سے متعلق تمام معلومات ڈائریکٹوریٹ سے لی جاسکتی ہیں،رجسٹرڈ لا کالجز کی معلومات بھی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائیٹ سے لی جاسکتی ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صوابدیدی فنڈ سے گرانٹ ان ایڈ کو چار کروڑ روپے دیئے ہیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی چار کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی ہے۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا کہ وکلا کے مسائل حل کرنے کیلئے احسن اقدام پر وفاقی وزیر قانون کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سپریم کورٹ بار ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم اور وزیر قانون سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قاضی فائز عیسی کیس میں نظرثانی اپیل واپس لی جائے،

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لیکر عدلیہ کو آزاد رہنے دیا جائے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ پرویز مشرف کی سزا معطلی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ سماعت کیلئے مقرر کرے،پرویز مشرف کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔ اس دوران وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف نظرثانی اپیل واپس لی جائے۔ جس پر وزیر قانون اعظم نزیر

تارڑ نے کہا کہ وزیر وزیراعظم شہباز شریف سے جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی اپیل بارے بات کروں گا،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نظرثانی اپیل کا معاملہ اٹھاؤں گا، مستقل سیکرٹری قانون کا معاملہ بھی کابینہ کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے،پرویز مشرف کو سزا ہوئی تھی وہ واپس آئیں اور عدالت انکے معاملے کو دیکھے،پرویز مشرف کو واپس

آنا چاہیے اور قانون کا سامنا کریں۔ قبل ازیں وزیر قانون نے سپریم کورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سپریم کورٹ میں واقع پاکستان بار کونسل کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ تقریب میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری،صدر سپریم کورٹ بار اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…