پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بیلجیئم میں گستاخانہ بیان پر پاکستانی کمیونٹی کا بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

datetime 23  جون‬‮  2022 |

برسلز(این این آئی)ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنماں کی جانب سے نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف غم و غصے کے اظہار کے لیے بیلجیئم کی پاکستانی کمیونٹی نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے میں پاکستانی خواتین اور بچوں کے علاوہ بنگلہ دیشی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔پاکستانی کمیونٹی میں موجود تمام جماعتوں کی قیادت اور پاکستانی مساجد کے تمام علما بھی اس موقع پر موجود تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں حضور اکرمۖ سے محبت کے اظہار کے لیے آپۖ کے نام کے کتبے اٹھا رکھے تھے۔بھارت سے نفرت کے اظہار کے لیے بھارتی وزیراعظم اور بی جے پی کی ترجمان کی تصاویر پر جوتے کا نشان واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین میں شامل علامہ عبدالطیف قادری، علامہ انصر نورانی، امام حافظ عامر، علامہ حسنات احمد بخاری، مولانا حاجی عبدالحمید و دیگر علما نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک مسلمان کی حضورۖ سے محبت کو بیان کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی الزام تراشی اور مسلمانوں کی دل آزاری پر ساری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگی جائے۔مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے صدر حاجی پرویز، شیخ ماجد اور اس پروگرام کے آرگنائزرز شکیل گوہر، غلام ربانی بابو زاہد بھدر اور مہر عبدالمالک نے بی جے پی رہنمائو ں کی اس گستاخی کو مسلمانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔انہوں نے بھارت میں اس بیان کے بعد ہونے والے مظاہروں پر پولیس کے مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مسلمان دشمنی پر مشتمل پالیسیوں سے باز آجائے۔اس مظاہرے میں اینٹورپن سے بھی ایک بڑے قافلے نے شرکت کی اور حضورۖ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…