ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج پر دفعہ 144نافذ

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔گزشتہ روز بارش کے دوران افغان مظاہرین نے اچانک ریڈ زون میں گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث ریڈزون میں کسی قسم کے احتجاج پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون میں نہ جانے کی تنبیہ کی۔مظاہرین نے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی اور ریڈ زون میں داخل ہوئے،پولیس نے ان مظاہرین کو ریڈزون سے نکال کر پریس کلب پر منتقل کیا۔جن لوگوں نے ان مظاہرین کو احتجاج اور امن و امان میں خلل ڈالنے پر اکسایا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے،اس حوالے سے افغان کمشنریٹ سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ریڈزون میں کسی قسم کے احتجاج کے متعلق عدالت عالیہ اور عدالت عظمی کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کسی بھی صورت ریڈ زون میں کسی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس نے دودن قبل پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا،رجسٹریشن سے بچنے کے لئے یہ لوگ پولیس سے تعاون نہیں کررہے تھے اور نہ ہی اپنے کوائف دے رہے تھے،ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنے کے لئے کہ کوئی شرپسند ان کی آڑلے کرریڈ زون میں داخل ہوسکے یہ کارروائی کی گئی۔شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع دیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…