اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کے لیے بری خبر، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء بھی مہنگی کر دی گئیں 

datetime 22  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد

97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگئی جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔ٹوائلٹ رول پیپر کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 69 سے بڑھ کر 74روپے ہوگئی، اسی طرح لگڑری سائز ٹشو پیپر کی قیمت میں بھی 25روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹشو پیپر کا ڈبہ 173سے بڑھ کر 198روپے کا ہوگیا۔برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں 66روپے کا اضافہ ہوا، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں بھی 43روپے کا اضافہ ہوا جس کی قیمت 200روپے سے بڑھ کر 243روپے کی ہوگئی۔ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کی قیمت 40روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوگئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…