ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ماہرعلم نجوم نے سلمان خان سے متعلق بُری خبرسنادی

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ماہر بھارتی علم نجوم نےبالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سب کے پسندیدہ اداکارہ سلمان خان کو صحت سے متعلق تشویشناک خطرات لاحق ہیں ۔

اس حوالے سے بھارت کے ایک ماہرعلم نجوم کا کاکہنا ہےکہ اداکارکو اپنی زندگی کےخاصےتاریک دورکا سامناکرنا پڑے گا۔بھارتی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ سلمان خان کے لیے آنے والے سال ان کے کیریئرکا بہترین دورنہیں ہوگابلکہ سلمان خان کی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار کو اپنی صحت سے متعلق محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ خیال رہے کہ پنجابی موسیقی کے حوالے سے معروف بھارتی گلوکار اور سیاستداں سدھو موسیوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اوران کے والد سلیم خان کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کےباندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔دریں اثنا اس حوالے سے اطلاع یہ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جوسدھو موسیوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار کیس کے سلسلے میں راجستھان کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…