اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کی کوشش کام نہ آئی، عدالت سے عمران خان کے اہم کھلاڑی کو گرین سگنل مل گیا

datetime 22  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) حکومت کی کوشش کام نہ آئی، عدالت سے عمران خان کے اہم کھلاڑی کو گرین سگنل مل گیا مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی، بینکنگ جرائم کورٹ نے 4 جولائی

تک ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا، مونس الہی کہتے ہیں وکیل کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے رہنما ق لیگ مونس الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت مونس الہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف ائی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، شامل تفتئیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں، ڈر ہے کہ ایف ائی اے گرفتار کر لے گی۔ لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ق لیگ کے رہنما مونس الہی کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ائندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔ بینکنگ عدالت نے اسی مقدمے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 4 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…