اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، 950 سے زائد افراد ہلاک

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل، پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے زلزلے سے متاثرہ افغان صوبے پکتیکا میں متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔امدادی سامان میں ادویات، اشیاء خورونوش اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ

نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کے لیے وزیر صحت اور چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افعان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت اپنے افعان بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں بدھ کی صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث اب تک 950 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔واضح رہے کہ افغانستان میں نصف شب آنے والے زلرلے نے تباہی مچادی جہاں پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبوں پکتیکا اور خوست کے تین اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا اوردرجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے جن کے ملبہ تلے آکر 950سے زائد افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔جاں بحق و زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ جہاں نصف شب آنے والے زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل‘ ننگرہار‘ خوست‘ پکتیا‘ پکتیکا‘ غزنی‘ میدان وردک اور کئی دیگر صوبوں میں انتہائی شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ پکتیکا کے گیان اور ارگون اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گاؤں مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اور مکانات کے ملبے تلے دب کر سینکڑوں افغان شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ خوست کے ضلع سپیرا میں ڈنڈاکی نامی گاؤں میں بھی زلزلے نے شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے جہاں متعدد گھروں کی چھتیں گرگئی ہیں تاہم ابھی امدادی کام جاری ہیں اور ملبہ تلے دبے لوگوں کو نکالاجارہاہے جس کے نتیجے میں ہلاک و زخمی افراد کی تعدادمیں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…