اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کے چھاپے

datetime 21  جون‬‮  2022 |

لاہور ( آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف مقدمات میں گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن نے چھاپے مارے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی جی خان پولیس کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ اور بھائیوں کی گرفتاری کیلئے بزدار ہاؤس ڈی جی خان اور تونسہ میں چھاپے مارے ہیں

۔اینٹی کرپشن حکام کے آنے پر عثمان بزدار کے بھائیوں نے 26 جون تک حفاظتی ضمانت کے کاغذات دکھائے، جس پر اینٹی کرپشن حکام واپس چلے گئے۔

عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کر ا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں کی 900کنال سرکاری زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…