اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کو جلد از جلد گھی،چینی اور دیگر اشیاپر پیکج دینا ہوگا‘ حکومتی اہم ترین اتحادی جماعت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جلد از جلد گھی،چینی اور دیگر اشیاپر پیکج دینا ہوگا،

حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے،عمران خان کے غلط فیصلوں کا نتیجہ آج بائیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ مہنگائی کا باعث بن رہا ہے۔حماد اظہر ،شوکت ترین اور اسد عمر عمران خان کے نام ترین وزیر خزانہ تھے۔

بدقسمتی ہے وہی تینوں آج معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے دس سالوں میں کے پی کے کا حشر نشر کردیا ہے۔

کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں ہے جس کی سمت درست ہو۔کے پی کے وزیراعلی صوبے کی تاریخ کے سب سے ناکام ترین وزیراعلی ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے پانچ سالوں میں ہماری حکومت کے شروع کردہ تمام منصوبوں کو کھڈے لائن لگادیا۔

پی ٹی آئی کا پورے صوبے میں واحد ایک پروجیکٹ پشاور بی آر ٹی ہے جو آج صوبے کیلئے سفید ہاتھی بن چکا ہے۔تحریک انصاف کا منشور عوام کو ریلیف دینا نہیں تکلیف دینا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…