اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دفاع کرنے سے صاف انکار کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک

بار پھر زیر عتاب رہے، اراکین نے تابڑ توڑ سوالات پوچھ لیے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کریں۔اس موقع پر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہم سب جماعتوں کا عوامی گراف گرا ہے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر ملے گی، امیروں کے لیے ٹیکس بڑھایا، مجھے قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں مگر عالمی منڈی کو دیکھ لیں۔اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے پر افواج پاکستان اور متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انشاء اللہ جلد گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں گے، قومی سلامتی کے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف تحریک انصاف کا بے بنیاد پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…