کورونا وائرس کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ، پاکستانیوں کو دوبارہ ماسک پہننے کا مشورہ دیدیا گیا

  منگل‬‮ 21 جون‬‮ 2022  |  14:06

اسلام آباد ( آن لائن ، این این آئی )قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری ہجوم والی جگہوں پر احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعلامیے کے مطابق ہجوم والی جگہوں پر شہری سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 06 فیصد ہو گئی ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 971 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ دوسری جانب ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کا ایک مریض انتقال کر گیا،113افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز 9 ہزار 406 ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 113 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ملک میں مثبت کرونا کی شرح ایک اعشاریہ بیس فیصدریکارڈ کی گئی ،ملک میں کرونا کے 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎