اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں آج سے شروع ہوں گی

datetime 20  جون‬‮  2022 |

لندن(آن لائن ) لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں منگل سے شروع ہوں گی، ہڑتالوں میں 13 ٹرین آپریٹرز کے 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے آئندہ چھ دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی،

ہڑتالیں منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی۔مزدور یونین اور ریلوے حکام کیدرمیان ہڑتال ختم کرانیکیلئے مذاکرات جاری ہیں ، منگل کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیاہے، آر ایم ٹی یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی۔ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔ریلوے ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزارا مشکل ہوگیا ہے، تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…