فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں،عمران خان لانگ مارچ والے دن روتے ہوئے نظر آئے، ان کی کال پر پنجاب سے صرف 700 لوگ باہر نکلے،انقلاب اے سی والے کمرے
سے نہیں آتا، عمران خان کے اپنے بچے باہر،لوگوں کے بچوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیتے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ریاست مدینہ کاراگ الاپنے والے عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے۔ مران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں۔کسی کمپنی کی ڈائریکٹرفرح گوگی، کسی کی پنکی باجی ہیں ۔جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب یاد آجاتا ہے،طلال چوہدری نے کہا عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے۔عمران خان کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔نواز شریف کی ٹیم ہمیشہ ناممکن کو ممکن بنا کر دکھاتی ہے۔نواز شریف نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔نواز شریف کے دور میں ملک 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا۔لیگی رہنماء کا کہناتھا عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے سب کچھ گروی رکھوادیا۔مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر پاکستان کو مشکلات سے نکالے گی۔عمران خان ہیروں کا کاروبار متاثر ہونے پر احتجاج کی کال دے رہے ہیں، عمران خان کے دور میں کشمیر اور غریب سے روٹی چھن گئی۔عمران خان کا احتجاج کا ڈرامہ صرف اقتدار تک پہنچنے کے لیے ہے۔عمران خان کا احتساب پہلے انتخاب بعد میں ہو گا،طلال چوہدری نے کہا معصوم دکھنے والا عثمان بزدار جعلی کاغذات بنا کر اربوں کی اراضی ہڑپ کر گیا۔عمران خان میرا سلطان کے مقابلے اپنا راشی کپتان والا ڈرامہ چلا رہے ہیں، عمران خان جھوٹ بول کر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ عمران خان ٹوئٹرپر انقلاب لا سکتے ہیں لیکن زمین پر نہیں۔