اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کوکم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 5 بنیادی اشیاء ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا،مزکورہ سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے پورے ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کو فراہم کی جائے گی،آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل،

دالیں، اور چاول کی بازار سے کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ وزیرِ اعظم کی کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں تو سیع کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو یوٹیلٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی، پسماندہ طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ملک بھر میں تعداد میں توسیع اور خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم کے ویڑن کے تحت سستے آٹے کی فراہمی کے پروگرام پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملک میں اس وقت 3822 اسٹورز کو براہ راست اور 1380 فرینچائز چلا رہا ہے جبکہ تیس جولائی تک بلوچستان، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ریلیف پیکج کے تحت اب تک 11 کروڑ 30 لاکھ مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں جنکو فی کلو آٹے پر 60 روپے، چینی پر 21 روپے، گھی پر 250 روپے، دالوں اور چاول پر 15-20 روپے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی ہے. سبسڈی کا طریقہ کار ڈیجیٹل ہے جبکہ نادرا اور وزارتِ تخفیفِ غربت کے ڈیٹا سے منسلک ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ

صوبہ خیبر پختونخوا میں 942 یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 1000 نئے سیل پوائنٹس اور 200 موبائل اسٹورز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اجلاس کو بلوچستان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے رمضان میں دورے اور خصوصی ہدایات کے تحت بلوچستان میں اشیاء ِ ضروریہ کی بازار سے بارعایت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے

ناصرف یوٹیلٹی اسٹورز بلکہ موبائل اسٹورز بھی قائم کئے گئے ہیں جن کی بدولت دور دراز علاقوں تک سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹور کے اقدامات کو سراہا اور ڈیجیٹل نظام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی پزیرائی کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی میں یوٹیلٹی اسٹور کی کم تعداد کسی قدر منظور نہیں،کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا جامع منصوبہ دو ہفتے میں پیش کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پسماندہ طبقے کو اس وقت ریلیف کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے، پسماندہ طبقے کے ریلیف کیلئے حکومت ہر قیمت خرچ کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پسماندہ طبقے کو اشیا ء ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے،سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ مختلف قسم کی سبسڈیاں اکٹھی کرکے ایک جامع نظام بنایا جائے، نظام کے تحت خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کے ریلیف کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سبسڈی کے نظام میں اصلاحات کیلئے وزیرِ خزانہ، وزیرِ صنعت و پیداوار اور وزیرِ تخفیفِ غربت تعاون سے حکمتِ عملی تشکیل دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…