اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا دے دیا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے پیر کے روز زیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے

،حکومت نے مجبوری اور ضرورت کے تحت تلخ فیصلے کئے جس کا بوجھ عوام پر پڑا ہے۔بلاشبہ پاکستانی معیشت کو بچانے کیلئے یہ فیصلے ضروری تھے لیکن ان فیصلوں کی وجہ سے عوام پر بہت بڑا بوجھ آن پڑا ہے۔امید اور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام پر بوجھ کم سے کم کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کریں گی۔اس موقع پر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ ایک عرصہ سے خیبرپختونخوا کی گورنرشپ پر بحث چل رہی تھی اور اس فیصلے پر بلاوجہ کافی تاخیر ہوئی، ایک آئی اقدام کو بلاوجہ متنازعہ بنادیا گیا اس لئے اب عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی گورنرشپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ امیرحیدرخان ہوتی نے پختونخوا کی گورنرشپ کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کو اے این پی کی باضابطہ معذرت اور موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے آج ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی جس پر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اس اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ غوروخوض کے بعد پارٹی پہلے سے ہی اس بارے میں فیصلہ کرچکی ہے اور وہی فیصلہ برقرار رہے گا۔اے این پی سمجھتی ہے کہ اس وقت معیشت کی بحالی اور عوام کے مشکلات کو کم کرنے، پاکستان کو معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لانا ہی بنیادی مسائل ہیں۔امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ان بنیادی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…