اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف اداکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے

datetime 20  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیریئر کا آغاز کرنے والے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔مسعود خواجہ نے پی ٹی وی سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے معروف ڈرامے ‘گیسٹ ہائوس’ میں اہم

کردار ادا کرنے کے بعد بطور کامیڈین شہرت حاصل کی۔اپنے فنی کیریئر میں انہوں نے آغاز میں سنجیدہ کردار ادا کیے، تاہم انہوں نے معاون کرداروں سمیت منفی کردار بھی ادا کیے۔انہوں نے اسٹیج سمیت ریڈیو پاکستان کے لیے بھی کام کیا اور بیرون ممالک بھی تھیٹرز میں پرفارمنس کی، تاہم انہیں شہرت بطور کامیڈین ملی۔پی ٹی وی کے مشہور ڈراموں میں معاون اور مزاحیہ کردار ادا کرنے کے بعد انہوں نے متعدد نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی خود کو بطور کامیڈین منوایا۔مسعود خواجہ کچھ عرصے تک ٹی وی چینلز کے مزاحیہ ریئلٹی ٹاک شوز میں بھی بطور کامیڈین شرکت کرتے رہے اور انہوں نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔مسعود خواجہ طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم 20 جون کو خالق حقیقی سے جا ملے۔مسعود خواجہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسعود خواجہ کے علاج کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے بھی اپیل کی گئی تھی، وہ طویل عرصے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔مسعود خواجہ کافی عرصے سے ڈائلاسز پر تھے اور ان کے گردے تقریبا ختم ہو چکے تھے۔ان کے انتقال پر شوبز شخصیات کے علاوہ سیاسی، و سماجی شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو کامیڈی کے ایک دور کا اختتام قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…