اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایم ڈی بیت المال کا عہدہ آصف زرداری کے ترجمان کو ملنے کا امکان

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے ایم ڈی بیت المال کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال کا اعزازی عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ کو عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر فدا پراچہ آئندہ ہفتے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے عہدے کا چارج لیں گے۔ایم ڈی بیت المال کا عہدہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر کھوکھر کے استعفے سے خالی ہوا تھا، ماضی میں زمرد خان، بیرسٹر عابد وحید شیخ اور سینیٹر عون عباس پبی پاکستان بیت المال کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔عامر فدا پراچہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان ہیں، انھیں آصف علی زرداری نے مارچ 2018 میں اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر گزشتہ ماہ مئی میں ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، انھیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…