اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہر قائد میں دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار کے اہم انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن) شہر قائد دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار کے اہم انکشافات۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ ہونے والے دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار دلبر نے اہم انکشافات کیے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس کمانڈو نے اہم تنصیبات کی ریکی

کر رکھی تھی، ملزم دلبر نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ پر اہم مقام اور کلفٹن میں چینی ریسٹورنٹ کی بھی تفصیلات لی تھیں۔اس نے بتایا کہ ریکی کے لیے ان جگہوں پر رشتے دار بھرتی کرائے اور معلومات لیں، رینجرز کی گاڑی پر نیول کالونی میں حملہ کرنے میں ناکام رہا۔گزشتہ روز گرفتار پولیس اہلکار نے دہشت گردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی واقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے جن دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتائی ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ ملزم کے موبائل کا فارنزک کیا جائے گا۔ آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔قبل ازیں سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…