اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

خاتون کرکٹر سے سابق شوہر سمیت 4 افراد کی مبینہ زیادتی

datetime 19  جون‬‮  2022 |

بورے والا (این این آئی)بورے والا میں خاتون کرکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد واقعہ میں  ملوث ملزمان نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔پولیس کے مطابق 9 ملزمان نے سیشن کورٹ سے 21 جون تک عبوری ضمانت کروالی، خاتون کے الزام پر 30 مئی کو

سابق شوہر سمیت 4 افراد اور 6 خواتین پر مقدمہ کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر روبینہ عباس مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر حتمی چالان تیار کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق خاتون کرکٹر نے سابق شوہر اور سابق پی سی بی کوچ ملتان ریجن پر سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 29 مئی کو شوہر نے اپنے دوست کے مکان پر لے جا کر تشدد کیا، جہاں سابق شوہر کے دوستوں نے زیادتی کی کوشش کی، نازیبا ویڈیوز بنائیں، جس کے بعد مجھے بلیک میل کیا، موبائل فون، نقدی اور زیورات بھی چھین لیے۔ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کا کہنا ہے کہ پولیس تمام الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کرے گا۔متاثرہ خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ میں خاتون کرکٹر کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں، خاتون کرکٹر اور اس کا خاندان بلیک میلر ہے، اس نے 6 ماہ قبل بلیک میل کر کے مجھے نکاح پر مجبور کیا، جس کے بعد میری خاندانی جائیداد میں حصہ مانگنا شروع کردیا۔سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ پر خاتون کرکٹر کو 2 ماہ قبل طلاق دے چکا ہوں اس حوالے سے ڈائریکٹر پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق کوچ ملتان ریجن پر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے، تحقیقات تک سابق پی سی بی کوچ ملتان ریجن کو معطل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…