ملک میں پیر سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

19  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کا پیر 20 جون سے آغاز ہو گا جس کا سبب بالائی اور وسطی علاقوں سے مضبوط سسٹم کا داخل ہونا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری

کے مطابق پیر 20 تا بدھ 22 جون کے درمیان ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وسیع پیمانے پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی اسی طرح کی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، خرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور کہیں کہیں ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پنجاب بشمول راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بکھر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاک پتن، بہاولپور اور ملتان میں بھی پیر سے بدھ کی رات تک درمیان شدید بارشیں ہوں گی.۔اسی طرح کشمیر سمیت بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچ، باغ، حویلی، ہٹھیاں، مظفرآباد اور نیلم ویلی کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان سمیت غزر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور سکردو کے علاوہ بلوچستان میں ڑوب، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، برخان میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے.

بتایا گیا کہ سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیک آباد، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، حیدرآباد، کراچی، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، نصیرآباد، لسبیلہ اور خصدار میں منگل سے بدھ کی شام تیز بارشوں کا امکان ہے.این ڈی ایم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ تیز بارشوں کے اس سلسلے کے باعث خیبر پختونخوا،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ندی نالوں / دریاؤں میں طغیانی، اور

نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق این ڈی ایم اے نے اس صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی وزارتوں، انکے ماتحت متعلقہ اداروں بشمول پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان، اسٹیٹ اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بر وقت و پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے متوقع جانی و

مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے، ایمرجنسی مشینری و عملہ بشمول نشیبی علاقوں کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تا کہ موسم کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں سیلابی پانی سے نمٹنے اور راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں.مقامی ریسکیو سروسز ڈیپارٹمنٹس

کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں کے مکینوں خصوصاً سیاحتی مقامات کی جانب گامزن عوام الناس کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں۔مزید برآں نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محتاط رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے متعلقہ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کر یں۔ بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول موٹروے/ ٹریفک پولیس شمالی علاقہ جات کی جانب سفر کرنے والے مسافر و سیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…