بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، مسافروں اور سیاحوں کے لئے خصوصی ہدایات

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، مسافروں اور سیاحوں کے لئے خصوصی ہدایات

پشاور (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،

پیر سے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیاکہ

سسٹم کے تحت کراچی میں 21 سے 22 جون کے درمیان تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی بارش ہوگی،

پیر سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی اور تیز ہواؤں سے کے پی، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اور سیاح اس موسم میں زیادہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…