ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں اقتصادی تباہی کی فوجی،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی حکومتیں برابر ذمہ دار ہیں، لیاقت بلوچ

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)جماعت اسلامی کے مہنگائی،سودی نظام اور کرپشن کیخلاف ٹرین مارچ کا آغاز 25 جون سے رحیم یار خان ریلوئے اسٹیشن سے آغاز ہو گا۔ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر

لیاقت بلوچ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ جماعت اسلا می پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری اور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق رحیم یار خان سے راولپنڈی تک 50 مقامات پراستقبالیہ جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ 25 جون کو ملتان 26 کو لاہور اور 27 جون کو راولپنڈی میں بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا اس وقت پاکستان میں جو اقتصادی تباہی ہے اس میں فوجی،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومتیں برابرکی ذمہ دار ہیں۔کرپشن اور کرپٹ مافیا کو تحفظ دینا ہر حکومت کا ایک مشترکہ ایجنڈا ہے پانی کی قلت،بجلی کا شدید بحران اختیار کر چکی ہے قومی خزانے پہ ڈاکہ زنی ہے لیکن نہ کرپٹ مافیا کو روکا جا رہا ہے نہ لوٹی دولت قومی خزانے میں واپس آرہی ہے۔جبکہ احتساب کرنے میں ناکامی سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحادی حکومت پی ٹی آئی پر ڈال رہی ہے اور پی ٹی آئی موجودہ حکومت پرکرپٹ،نا اہل ہونے کی ذمہ داری ڈال رہی ہے ہم سمجھتے ہیں یہ دونوں پارٹیاں اس تباہی کہ ذمہ داری ایک دوسرے کے بارے میں سچ بیان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ بد ترین شرائط کا جو معاہدہ کیا

اور اقتصادی تباہی کی جو بارودی سرنگیں بچھائیں مسلم لیگ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی اتحادی حکومت جسے حکومت حاصل کرنے کا تو بہت شوق تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بد ترین معاہدہ کی تفصیلات پارلیمنٹ میں بھی نہیں آئی اور پی ٹی آئی کی بچھائی اقتصادی بارودی سرنگیں موجودہ حکومت صاف نہیں کر سکی بلکہ اتحادی حکومت نے اسے عوام پر ہی پھاڑ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام پر روزانہ مہنگائی کے ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔

پیٹرول،ڈیزل،اشیائے خوردو نوش،آٹا،چینی،گھی عوام کی دستر س سے باہر ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی طے شدہ حکمت عملی یہی ہے کہ ماضی کے تمام تجربات کی روشنی کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ ہم عوام کے ساتھ اتحاد کریں گے اور انہیں منظم کریں گے عوام کو بیدار کریں گے اور حقیقت میں عوا م اس فرسودہ نظام سے تنگ ہیں۔جماعت اسلامی اپنی ملک گیر جدو جہد سے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالے گی۔ انشا اللہ جماعت اسلامی عوام کے اعتماد اور اللہ پر توکل کرتے ہوئے منزل حاصل کر کے پاکستان کو اسلامی و خوشحال بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…