پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مہوش حیات شادی کیلئےکسی انگریز کا انتخاب کریں گی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو شادی کیلئے گورا شخص چاہئے،پرفیوم کی خوشبو سے شوٹنگ سیٹ پر لوگ سمجھ جاتے ہیں مہوش حیات آ چکی ہیں۔ہمایوں سعید، مہوش حیات اور گوہر رشید نے حال ہی میں اپنی فلم لندن نہیں جائوں گا کی پروموشن کے لیے فوشیا میگزین کو انٹرویو دیا

جس میں تینوں اداکاروں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے مسائل سمیت کیریئر کے حوالے سے دیگر باتیں بھی کیں۔پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا کہ مہوش حیات جب بھی شوٹنگ سیٹ پر آتی ہیں تو ہر کوئی مست ہوجاتا ہے، وہ کسی کو پریشان نہیں کرتیں، وہ پورا وقت خود کو شیشے کے سامنے دیکھتی رہتی ہیں۔اسی دوران مہوش حیات نے کہا کہ وہ موبائل فون میں بھی مصروف رہتی ہیں اور انسٹاگرام فیڈ کو دیکھتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی خوشبو سے شوٹنگ سیٹ پر لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ مہوش حیات آ چکی ہیں۔اسی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں ہی ان کے اور ہمایوں سعید کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی فلمیں جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جائوں گی اب تک کی پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں ہیں اور یہ بھی یاد رکھا جائے کہ کسی بھی ملک میں وہاں کی مقامی فلم سے زیادہ مقبول فلم اور کوئی نہیں ہوتی۔انہوں نے دلیل دی کہ اگرچہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پاکستان میں بھی مقبول ہیں، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستانی لوگ بھارتی اداکاروں سے زیادہ اپنے اداکاروں کو پسند کرتے ہوں گے۔

پروگرام کے دوران مہوش حیات نے دعوی کیا کہ انہیں کئی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ان کی فلم پنجاب نہیں جاوں گی کو 12 سے 13 بار جاکر سینما میں دیکھا۔ان کے مطابق ان کی فلم پنجاب نہیں جاوں گی کو پاکستانیوں نے بہت پسند کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی جلد آنے والی فلم لندن نہیں جاوں گا

کو بھی تمام تارکین وطن اور مقامی پاکستانی پسند کریں گے اور انہیں تمام پاکستانی پسند ہیں۔اسی دوران ہی ہمایوں سعید نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لیکن شادی کے لیے مہوش حیات کو گورا (یعنی غیر ملکی یا انگریز)شخص چاہیے، جس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے

۔ہمایوں سعید کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہے جس پر اداکار نے بتایا کہ اداکارہ انہیں ہر وقت سیٹ پر بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں گورا چاہیے۔بعد ازاں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہو۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…