اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں لیگی امیدوار نذیر چوہان کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹا زخمی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ پی پی 167میں مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے اورفائرنگ کے باعث دونوں جماعتوں کے افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ سے لیگی امیدوار نذیر چوہان کا بیٹا اور پی ٹی آئی کے امیدوار خالد گجر کا بھتیجا زخمی ہو ئے

، لیگی امیدوار نذیر چوہان اور پی ٹی آئی کے امیدوار خالد گجر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کر دیئے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھگڑے کا واقعہ اللہ ہو چوک کے قریب پر پیش آیا۔نذیر چوہان کے مطابق انتخابی مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ اللہ ہو چوک کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے نذیر چوہان کا بیٹا معاذ گولی لگنے سے جبکہ گارڈ ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے لیگی امیدوار پر انتخابی دفتر پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہے تھے، ہمارے ورکرز کو گاڑی ماری، میرے بیٹے عادل کو زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہم اپنے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کرا رہے ہیں، پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز کے ہمراہ دھاوا بولا،، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اور پولیس اہلکار بھی تھے۔پی ٹی آئی کے وکلا ء کی جانب سے نذیر چوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں، واقعہ کی مزید تفتیش کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…