نیویارک (این این آئی)عالمی منڈی میں پیٹرول مہنگا ہونے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوا اور پاکستان کا 11 ماہ میں پیٹرول کا درآمدی بل دْگنا ہو گیا۔رواں مالی سال جولائی سے مئی تک گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 9 ارب 88 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی تک فنشڈ finished پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 10ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی 4 ارب 43کروڑ ڈالر تھیں۔11 ماہ میں خام تیل کی درآمدات 4 ارب 75کروڑ ڈالر ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں خام تیل کی درآمدات 2 ارب 72کروڑ ڈالر تھیں۔رواں مالی سال جولائی تا مئی درآمدی ایل این جی کا بل 4 ارب 28کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال جولائی تا مئی 2 ارب 30کروڑ ڈالر تھا، رواں سال 11 ماہ میں 60کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد کی گئی۔
پیٹرول مہنگا ہونے سے درآمدی بل میں اضافہ پاکستان کا 11 ماہ میں پیٹرول کا درآمدی بل دگنا ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
آئی سٹل لو یو
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں



















































