بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کیخلاف سازش باہر سے نہیں،پارٹی کے اندر سے ہوئی، تہلکہ خیز دعویٰ نے ہلچل مچا دی

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف کوئی سازش بیرونی نہیں بلکہ اس کی پارٹی کے اندرسے ہوئی ہے سابق وزیراعظم کی ہٹ دھرمی،غرور اور تکبر ہی اس کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کیساتھ جارحانہ رویہ اور پارٹی میں آمرانہ طرز عمل سے آئندہ بھی ناکامیاں تحریک انصاف کا مقدر بنیں گی ۔

ملکی معیشت کی بربادی کی بنیاوی وجہ تحریک انصاف کے دور میں بنائی گئی ملک،عوام دشمن پالیسیاں اور آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے ہیں اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کو مشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں انشا اللہ ایسی پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں جس سے معیشت مضبوط، عوام ترقی اورخوشحالی کی شاہرائوں پر گامزن ہونگے اور وہ وقت بھی دور نہیں جب فیکٹریوں کے باہر مزدور درکارہیں کے بورڈ آویزاں ہونگے قوم حیران ہیں کہ آئی ایم ایف سے بدترین معاہدے کرنیوالے آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں یوٹرن کے ماسٹر اب جھوٹ پر بھی عبور حاصل کرنے کی پریکٹس کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ پنڈی داس میں موٹروے انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول، میاں عبدالرف، حلقہ پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمودڈوگر، رانا پرویز یوسف ایڈووکیٹ،قاری لطیف کمبوہ سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے نامساعد حالات میں مثبت بجٹ پیش کیا ہے اوربہت جلد عوام حقیقی ریلیف محسوس کریں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن)ایسی پالیسیاں مرتب کررہی ہے جس سے گراس روٹ لیول تک عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی میسر آئے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے سرمایہ کار پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے عمرانی بیانہ کو مسترد کرکے فتنہ،فساد نما انقلاب کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے کیا ایک بھی وعدہ پور انہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوا ہے قوم کو ریلیف نہیں تکلیف دی گئی ہے ۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی زخموں پر مرہم اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بناکر ترقی اورخوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کیا جائیگا رانا تنویر حسین نے سپورٹس کمپلیکس کوٹ پنڈی داس،شیر شاہ سوری روڈ کی تعمیر کااعلان کیا ہے اور جولائی میں امامیہ کالونی فلائی اوور کی تعمیر شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…