آئی بی کو بھی سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کو بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیدیا ۔
روزنامہ جنگ میں آصف محمود کی شائع خبر کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس بیورو افسران کیٹیگری کی ابتدائی تقرریوں، بھرتیوں ، بیرون ممالک خاص قسم کی تعیناتیوں اور افسران کی مخصوص تقرریوں کیلئے ان کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گی۔
اس سے قبل وزیر اعظم کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی طرف سے2جون کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بطور سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
اس نوٹیفکیشن میں بھی وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو آفیسر کیٹیگری میں بھرتیوں، اہم تعیناتیوں اور ترقیوں سے قبل افسران کی اسکریننگ اور ان کے کوائف کی جانچ کرنے کے خصوصی اختیارات دیئے تھے۔