بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں گرے گسٹ سے پاکستان کے اخراج کی امید، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں گرے لسٹ سے پاکستا ن کے اخراج کی امید اور پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے قریب تر ہونے کے امکانات پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس

400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور کر گئی۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ67.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے اخراج کی امیدوں پرکاروباری سرگرمیوں میں ابتدائی سیشن سے ہی تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 42420.64پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا۔ زیادہ تر خریداری مالیاتی اداروں نے کی ہے بڑے سرمایہ کاروں نے بلیو چپ شیئرز خریدے،پاکستان کوگرے لسٹ کی فہرست سے نکالنے پر اگلے سیشن میں انڈیکس 43 ہزار کا ہندسہ عبور کر جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 410.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 41730.16پوائنٹس سے بڑھ کر42140.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح162.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15937.89پوائنٹس سے بڑھ کر16100.83پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28504.16پوائنٹس سے بڑھ کر28767.12پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب 39لاکھ54ہزار358روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب38ارب46کروڑ81لاکھ26ہزار73روپے سے بڑھ کر70کھرب2ارب47کروڑ20لاکھ80ہزار431روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ29لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے

16کروڑ21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہ روز مجموعی طور پر 353کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

،95میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سینرجیکو پاک3کروڑ19لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ76لاکھ،پاک ریفائنری 1کروڑ71لاکھ،آئل بوائے انرجی 1کروڑ23لاکھ اور ٹی پی ایل

پراپرٹیز1کروڑ6لاکھ حصص کے سودے سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں 121.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2021.25روپے ہو گئی اسی طرح1800.00روپے کے اضافے سے

یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت25800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 12.27روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر891.50روپے ہو گئی اسی طرح595.00روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت گھٹ کر9900.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…