اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرو ل اوربجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد قوم کے لیے ایک اور بری خبر ،سی این جی کی قیمت میں اضافہ

datetime 17  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پیٹرو ل اوربجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد قوم کیلئے ایک اور بری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت میںبھی بڑھا دی گئی۔نجی ٹی وی ٹونٹی فور کے ذرائع کے مطابق

سی این جی اسٹیشنز نے فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…