پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وکلا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے سخت سوالات رکھ دیے

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد بار کونسل کے پروگرام میں وکلا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے سخت سوالات رکھ دئیے۔وکلا نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا آئینی طریقہ تھا لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے قانون پر عمل کیوں نہیں ہونے دیا؟

۔ممبراسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے کہا کہ یہاں بیٹھے وکلا ہیں، پی ٹی آئی کے کارکن نہیں، تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق تھی تاہم گورنر نے قانون کا جس طرح استمال کیا اوراسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے جس طرح قانون پرعمل نہ ہونے دیا، عمران خان اس کا جواب دیں۔چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی موجودگی میں بار کے وکلا کی طرف سے ان سے سوال کیا کہ آپ نے تحریک عدم اعتماد کے دوران جو کردار ادا کیا اس پر ہم سب کو افسوس ہوا، عدم اعتماد ایک آئینی عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا عدم اعتماد کی تحریک کے دوران جو کردار رہا وہ ساری قوم نے دیکھ لیا، آپ کے پارٹی کے گورنر اور صدر آئین کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں آپ اس حوالے سے بار کے وکلا کے سوالات کا جواب بھی دیں۔ آپ نے ملک کی معیشت کے ساتھ جو کچھ کیا اپنی اقتدار کے آخری دنوں میں اس حوالے سے بھی آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…