منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

نجی ہسپتال میں ماں کا علاج کروانے والی 17 سالہ دوشیزہ کو ڈاکٹر کے اسسٹنٹ نے بے آبرو کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی)سرگودھا شہر کے نجی ہسپتال میں ماں کا علاج کروانے والی 17 سالہ دوشیزہ کو ڈاکٹر کے اسسٹنٹ نے اغواء کر کے زیورات لوٹ کر بے آبرو کر دیاـ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کا طبی ملاحظ کروا لیا

اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لیبارٹری بجھوا کر ملزم کے خلاف مزید کاروائی کے لئے مصروف تفتیش ہے۔سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی کالونی کے محنت کش محمد رفیق کی بیوی ماریہ بی بی گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر سٹیلائٹ ٹاون کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کے زیر علاج ڈائلیسز کروا رہی ہے جس کے علاج معالجہ کے لئے اس کی 17 سالہ بیٹی سدرہ رفیق ماں کے ساتھ ڈائلیسز پر جاتی جہاں ڈاکٹر کے اسٹنٹ انیس نے مریضہ کی سترہ سالہ سدرہ رفیق کو چکنی چپڑی باتوں سے اپنے جال میں پھانسا لیا اور وقوعہ کے روز اسے موٹرسائیکل پر محلہ سے اغواء کر کے زیورات لوٹ لئے اور بے آبرو کر کے فرار ہو گیا پولیس تھانہ اربن ایریا نے محنت کش محمد رفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بے آبرو مغوعیہ سدرہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال سے طبی ملاحظہ کروا کر تفتیش شروع کر دی جس میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا جس کی رپورٹ آنے پر ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…