منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان کتنی کمپنیوں کی مالک نکلیں ، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،نیب نے فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات 4 متعلقہ اداروں سے حاصل کرلی ہیں۔نیب نے جن اداروں سے فرح گوگی کی اثاثوں کی تفصیلات حاصل کیں

ان میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، ایف بی آر ، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ شامل ہیں۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نیب کو فرح خان کی 11 کمپنیوں کی تفصیلات مہیا کی ہیں جس میں فرح خان کی والدہ بشری خان اور شوہر احسن جمیل گجرکی کمپنیاں بھی شامل ہیں اور زیادہ تر کمپنیاں پچھلے 4 سال کے دوران بنائی گئی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کمپنیوں میں المعیز ڈیری، البراق، سینیٹوریا ہسپتال اورغوثیہ بلڈرز شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق المعز ڈیری اینڈ فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ اکتوبر2021 میں بنائی گئی، اس کی ڈائریکٹرز بشری خان اور فرح خان ہیں۔بشری خان اور فرح خان کی مشترکہ ملکیت البراق ہائوسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام 2016 میں عمل میں لایا گیا اور اس کی فائلنگ فعال ہے۔مئی 2018 میں دیان ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم احمد جب کہ فرح اس کی ڈائریکٹر تھیں۔ دیان ڈیولپرز آف لائن طرز پر کام کر رہا ہے۔احسن اقبال جمیل ، فرح خان، حمیرہ رحمان باجوہ، عرفان احمد ملک ، مظاہر بیگ اور نذر شاد مشترکہ طور پر سینیٹوریا ہسپتال مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ہیں۔ یہ کمپنی اکتوبر 2020 میں قائم ہوئی اور اس کی فائلنگ فعال نہیں۔اپریل 2018 میں ڈاکٹرز کلینیکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جو احسن اقبال جمیل اور مسز فردوس اقبال کی ملکیت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…