منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

یا اللہ رحم ،پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز پھر بڑھنے لگے

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 22 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا مریض انتقال کر گیا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 144 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 382 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 581 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 982 زیرِ علاج مریضوں میں سے 61 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 14 لاکھ 98 ہزار 217 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 828 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 88 لاکھ 7 ہزار 107 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 6 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 561 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 565 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 756 ہو چکی ہے،

جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 643 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں

، جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 24 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 356 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 506 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…