پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرول کی قیمت مزید بڑھنے پر حامد میر بھی خاموش نہ رہ سکے

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا “اُف پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ہے “ساتھ ہی ماہرانہ انداز میں حکومت کے تھوڑے تھوڑے فارمولا کو بھی و​​اضح کیا اور

گزشتہ3 ہفتوں میں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو بھی لکھا30+30+24=84روپے فی لیٹر اضافہ اور وہ بھی صرف ایک مہینے سے بھی کم وقت میں ۔دوسری جانب سینئر صحافی اقرار الحسن نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیااور ٹویٹر اکائونٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “بھئی اگر پٹرول کی قیمتیں پاگل پن کی حد تک بڑھا کر اور سارے کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ہی معیشت بچانی تھی جو کہ پھر بھی سنبھلتی نظر نہیں آتی تو یہ کام تو گلی میں پکوڑے بیچنے والابھی کر سکتا تھا اس کے لیے اچھے ایڈمنسٹریٹر کی کیا ضرورت ؟یاد رہے کہ اتحادی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے ،پیٹرول کی قیمت 24 روپے تین پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر بڑھا دی ۔گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت 24 روپے تین پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 59 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 29 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 29 روپے59 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج بروز جمعرات سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…