جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل کر دی گئی۔ تین رکنی کمیشن کی سربراہ سابق سیکرٹری قانون جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن کا جاری کردہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

ڈاکٹرشیریں مزاری اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ چار جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہواابھی تک کمیشن سے متعلق کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں بلایا گیا۔ ٹی او آر سے متعلق بھی ایک ریکوئسٹ تھی کہ کریمنل کارروائی کی تحقیقات کا ذکر بھی ہو جاتا، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے، ان کو اپنا کام کر دیں، اس عدالت کی اس متعلق رائے ہے کہ کارروائی قانونی پراسس کے مطابق نہیں تھی ،اگر آپ کا کوئی اعتراض مستقبل میں ہو تو دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، کیا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ آئی ہے؟ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی کوئی رپورٹ مجھے نہیں دی گئی، علی وزیر ابھی بھی جیل میں ہے، وہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں جب یہ حکومت میں تھے اس وقت یہ بھی ممبران اسمبلی کو خوشی خوشی اندر کر دیتے تھے کیا ۔

اس عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئیں ہیں؟اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟ جبکہ دوسری طرف کمیشن میں سابق آئی جی ڈاکٹر نعمان خان،سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ چھٹہ بھی کمیشن میں شامل ہیں۔

کمیشن کی ٹی او آر جاری کر دی گئی ٹی او آر کے مطابق کمیشن شیری مزاری کی گرفتاری سے متعلق تحقیقات کرے گا۔ کمیشن غیر جانبدارانہ انکوائری سے گرفتاری میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا جائزہ لے گا، کمیشن چار جولائی تک اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گااسلام آباد انتظامیہ کمیشن کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی ،عدالت نے سیکرٹری اسمبلی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…