ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کاآئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کے معاہدے کی تفصیلات قو م کے سامنے لانے کا فیصلہ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے ایندھن کی حالیہ قیمتوں میں

اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، جس پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی آئی ایم ایف معاہدے کی خصوصیات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اور ہم ان معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر غلط معاشی فیصلے کیے ان کا ضمیر سچ کا سامنا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم ان کے کیے کی وجہ سے اس چیز سے گزر رہی ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔واضح رہے کہ20 روز کے عرصے میں حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ رات بارہ بجے سے پیٹرول کی قیمت 24 روپے 3 پیسے بڑھ کر 233 روپے 89 پیسے ہو جائیگی۔

ڈیزل کی قیمت کی 59 روپے 16 پیسے اضافے کے ساتھ 263 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی۔اس اسے قبل حکومت نے 27 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کرنے کے بعد 2 جون کو دوبارہ 30 روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔موجودہ حکومت 25 مئی سے اب تک پیٹرول تقریباً 84 روپے جبکہ ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کرچکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…