منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید احمد نے عمران خان کو الوداع کہہ دیا ،سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، راولپنڈی (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو الوداع کہنے کی خبریں مسترد کر دیں ۔ ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر بڑا دعویٰ کیا گیا کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طور پر الوداع کہہ دیا۔سابق وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی عمران خان کو الوداع کہنے کی خبروں پر اپنا واضح مؤقف ایک ٹوئٹ میں بیان کرتے

ہوئے کہاکہ یہ غلط ہے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اس عمر میں جتنی طاقت رہ گئی ہے، اللّٰہ کے بعد عمران خان کیلئے ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جیو نیوز کے رپورٹر وقار ستی نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے عمران خان کو سیاسی طورپر الوداع کہہ دیاہے۔علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھیسٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ (ن )کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے،حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں،اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…