اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان اور مفتی تقی عثمانی کی اہم ملاقات

datetime 15  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دینی مدارس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جس پر وزیر اعظم نے جملہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ایک اعلی سطحی وفد نے جس میں صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

،سرپرست وفاق المدارس و امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگرشامل تھے نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کی- اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے وزیر اعظم کے ساتھ مدارس کو درپیش مسائل ومشکلات اور مدارس بارے عرصے سے التواء کا شکار امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا-وفاق المدارس کے قائدین نے مدارس کے حوالے سے درپیش مسائل پر مشتمل ایک جامع عرض داشت بھی وزیر اعظم کو پیش کی جس میں مدارس سے متعلقہ جملہ امور کی تفصیلات اور پس منظر کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی تجویز کیا گیاہے-وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے مدارس کو درپیش مسائل ومشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواء اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے کر ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کا وعدہ کیا-اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے واضح کیا کہ ہم نے ہر دور حکومت میں مدارس کے مسائل کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کی یہی حکمت عملی رہے گی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…