بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارت پر بڑا سائبر حملہ 500سے زائد ویب سائٹس ہیک

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میںایک بڑا سائبر حملہ ہواجس کے نتیجہ میں 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں جن میں 70 سرکاری ویب سائٹس بشمول مہاراشٹر کے شہر تھانے پولیس کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ

ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہا کہ کئی ویب سائٹس کو ری ویمپ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویب سائٹس کی بحالی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہو چکی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی تصادم کے تناظر میں کئی سائبر ہیکرز اس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اے ڈی جی پانڈے نے کہا کہ اس میں ملیشیائی اور انڈونیشیائی ہیکرز ملوث ہونے کی معلومات موجود ہیں۔ کیا یہ گینگ انڈیا میں سرگرم ہے؟ یا نہیں؟ وہ تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔تھانے پولیس سائبر سیل کے ڈی سی پی سنیل لوکھنڈے نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریبا 4 بجے پولیس کی ویب سائٹ ہیک کی گئی۔ اس کے بعد تکنیکی ماہرین نے ویب سائٹ کو بحال کردیا ۔ مہاراشٹر کی وزارت داخلہ نے ریاستی سائبر سیل کو سرکاری ویب سائٹس اور سائبر حملوں کی ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تھانے پولیس کی ویب سائٹ ہیکنگ کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ کئی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا گیاہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…