اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوہری ممالک نے گزشتہ برس ہتھیاروں پر 82ارب ڈالر خرچ کیے، امریکا آگے

datetime 15  جون‬‮  2022 |

جنیوا(این این آئی )جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سرگرم بین الاقوامی گروپ آئی سی اے این نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی دوڑ میں سب سے زیادہ اخراجات کرنے والا ملک امریکا ہے، جس نے مجموعی اخراجات کا نصف سے زیادہ خرچ کیا۔اس کے بعد چین، روس، برطانیہ اور فرانس کے اخراجات ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس دنیا کے نوممالک نے گزشتہ برس ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 82.4 ارب ڈالر خرچ کردیئے ، جو کہ 2020 کے مقابلے میں 8 فی صد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوہری ریاستوں نے گزشتہ برس 2021 میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے غیر قانونی ہتھیاروں پر خطیر رقم جارحانہ انداز میں خرچ کی، اس کے باوجود کہ دنیا کے بیشتر ممالک جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے حامی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوہری ہتھیاروں پر اتنی بڑی رقوم خرچ کرنے کے باوجود بھی یورپی ممالک جنگوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ اس کے برعکس غیر معمولی وسائل کو ضائع کیا گیا، جس سے موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں زیادہ بہتر مدد لی جا سکتی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری)نے خبردار کیا تھا کہ 9 جوہری ممالک اپنے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کررہے ہیں یا بڑھا رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آئی سی اے این کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے جوہری ہتھیاروں پر 44.2 ارب ڈالر، چین نے 11.7، روس نے 8.6، برطانیہ نے 6.8، فرانس نے 5.9، بھارت نے 2.3، اسرائیل نے 1.2 ارب ڈالر جب کہ شمالی کوریا نے 6 کروڑ 42 لاکھ ڈالر خرچ کیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…