اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کا مسلح افواج میں تقرری کے نئے منصوبے اگنی پتھ کا اعلان

datetime 15  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے مسلح افواج میں تقرری کے ایک نئے انقلابی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبے سے بھارتی فوج میں تنخواہوں ، پینشن ادائیگی پر خرچ ایک بڑی رقم کی بچت ہو گی،بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے

اسے تاریخی قدم قرار دیا،بھارت نے دفاعی افواج میں تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگیوں پر خرچ ہونے والی رقم میں کمی کرنے اور ضروری ہتھیاروں کی حصولیابی کے لیے زیادہ فنڈ دستیاب کرانے کے مقصد سے مسلح افواج میں تقرری کے ایک نئے منصوبے اگنی پتھ کا اعلان کیا۔ کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دی تھی اور اس پر فوری عمل درآمد شروع ہو گیا ۔اس منصوبے سے بھارتی فوج میں تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی پر خرچ ہونے والی ایک بڑی رقم کی بچت ہو گی، جو گزشتہ چند برسوں سے بھارتی فوج کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی موجودگی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے اگنی پتھ منصوبے کے اعلان کے موقع پر حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، “دفاعی پالیسی میں یہ ایک اہم اصلاح ہے، یہ فورا نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس سے فوج کے تینوں شعبوں میں تقرری ہو گی اور اس اسکیم کے تحت مقرر کیے جانے والے فوجیوں کو اگنی ویرکہا جائے گا۔ خواتین بھی اگنی ویر بن سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…