جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اینٹی کرپشن کا عمران رضا فیصل آباد میں تفتیش کررہاتھا اچھا بھلا تھا ،پتا چلا خودکشی کرلی ہے، یہ پیغام جارہا ہے طاقت ور مافیا کو کوئی سرکاری افسر ہاتھ نہ ڈالے، عمران خان

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوری بچانے والے خود کو بچائیں گے ،ملک کا المیہ ہے پورے پاکستان کا انصاف کا نظام خطرے میں ہے، اینٹی کرپشن کا عمران رضا فیصل آباد میں تفتیش کررہاتھا

اچھا بھلا تھا ،پتا چلا خودکشی کرلی ہے، یہ پیغام جارہا ہے طاقت ور مافیا کو کوئی سرکاری افسر ہاتھ نہ ڈالے،ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن سب ڈریں گے، ایک ادارہ عدلیہ بچ جائیگا۔بدھ کو یہاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خبر پڑھی ہے کہ اینٹی کرپشن کا عمران رضا فیصل آباد میں تفتیش کررہاتھا وہ اچھا بھلا تھا پتا چلا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے، یہ پیغام جارہا ہے کہ طاقت ور مافیا کو کوئی سرکاری افسر ہاتھ نہ ڈالے، ایف آئی اے اور نیب والوں کو ڈرا دیا ہے کہ چپ کر کے پیچھے ہٹ جاؤ تاکہ ان کے سارے کیسز معاف ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن سب ڈریں گے لیکن ایک ادارہ عدلیہ بچ جائے گا، لیکن ماضی میں دیکھا ہے کہ اگر عدالت شریف خاندن کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو سپریم کورٹ پر بھی حملہ ہو جاتا ہے یا پھر ارشد ملک جیسی ٹیپیں نکل آتی ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ نکل آتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کو جدھر سے بھی خطرہ ہوگا یہ اس کے اوپر اٹیک کریں گے، ڈرائیں گے، دھمکائیں گے، پیسے بھی دیں گے، جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ کوئٹہ بینچ کو بریف کیس چلے، شہباز شریف خود بریف کیس دینے گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ مضبوط ادارے ملک کو مضبوط کرتے ہیں، ملک قانون کی حکمرانی سے چلتا ہے، ملک میں طاقتور کے لے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب نے پورا زور لگا کر میرے ساتھ نکلنا ہے ہماری ایک آواز ہوگی، امپورٹڈ حکومت نامنظور اور انتخابات۔انہوںنے کہاکہ میں نے آپ کو کال دینی ہے اور جب میں آپ کو کال دوں تو آپ کی تیاری پوری ہو، تیاری کیسی ہو؟ بہنیں بچے موجود ہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ نے ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے اور سمجھائیں کہ لا الہ الا اللہ کا مطلب کیاہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی نہیں ہے خدا سوائے اللہ کے،اس کا مطلب جب بھی کسی جھوٹے

اور فرشی خدا کے سامنے جھکتے ہیں تو آپ اپنے کلمے کی خلاف ورزری کرتے ہیں، بت پرستی کرتے ہیں، شرک کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسی لیے مدینہ کی ریاست میں ہمارے نبی ؐنے ان لوگوں کو جن کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی ان کو لا الہ الا اللہ کے ذریعے بڑے انسان بنا کر دنیا کی امامت کروائی، لا الہ الا اللہ آپ کو آزاد کرتا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اشرف المخلوقات اللہ کی عظیم مخلوق بننے میں رکاوٹ جیل میں ڈالنے کا

خوف، آنسو گیس کے خوف کی زنجیریں ہیں، اور یہ چوراور ڈاکو جو اوپر بیٹھ گئے ہیں ان سے خوف ہے کہ پتا نہیں یہ کیا کردیں گے؟ ہماری روزی یا نوکری نا چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ نے روزی کا نظام اس لیے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے کہ انسان روز کی خاطر بلیک میل نہ ہو، غلام نہ بن جائے، شرک نہ کرے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ پولیس والے جنہوں نے بچوں اور خواتین پر آنسو گیس کی شیلنگ

کی تو کیا ان کے ضمیر ان کو نہیں بتا رہے تھے کہ یہ کوئی دہشت گرد، مجرم یا ہندوستان کی فوج ہے، یہ آپ کے اپنے لوگ تھے پْرامن احتجاج کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ کوئی اپنے لوگوں پر ایسا ظلم نہیں کرتا، میں کہتا ہوں کہ دشمن پر بھی ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو غلام بنانے کیلئے ہر قسم کا ظلم کرتے ہیں وہاں پر وہی سین تھے ، اسی طرح ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ ہو رہی تھیں۔عمران خان نے کہا کہ

لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ باہر کی سازش کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت کو ہم نہیں مانتے، کہہ رہے تھے کہ بڑے بڑے ڈاکووں کو اوپر بٹھا دیا ہم ان کو نہیں مانتے، جمہوریت میں شہریوں کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس اور بیوروکریسی میں بھی حلف یہ کہتا ہے کہ صرف جائز احکامات کو ماننا ہے، یہ لوگ اپنی نوکریوں کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا ہماری حکومت کے خلاف تین بار احتجاج ہوئے، کبھی ڈیزل، کبھی کانپیں

ٹانگنے والا نکل آجاتا تھا، ہم نے تو دعوت دی تھی کہ ہم آپ کو اپنے کنٹینر دے دیتے ہیں، کھانا پہنچا دیتے ہیں، کیونکہ ہمیں کوئی ڈر نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ ان کو ڈر یہ تھا کہ عوام کا سمندر جمع ہونے لگا ہے جس کے سبب ان کی کانپیں ٹانگیں شروع ہو گئیں اور اس لیے پولیس کو جرم کرنے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 10 سال کے لڑکے کو پولیس لے کر جا رہی تھی، اس کا باپ نہیں تھا، کونسے کرپٹ حکمران عوام سے اتنے

ڈرے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ضمیر کے خلاف جانے سے بہتر ہے کہ آپ استعفیٰ دے دیں کیونکہ یہ اللہ کا حکم ہے، اللہ نے واضح طور پر امربالمعروف کا کہا ہے، مسلمانوں تم اچھائی اور حق کے لیے کھڑے ہوتے ہو۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے کہیں آپ کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، عزت اور ذلت بھی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان، قبائلی علاقوں، پنجاب، ناردن ایریا، آزاد کشمیر، سندھ میں زبان بھی مختلف ہے لیکن رشتہ

ایک ہے لا الہ الا اللہ، اس پر پاکستان بنا تھا اس نے وفاق کو مضبوط کرنا تھا، اس نے آزاد کرنا تھاجس کے لیے قائداعظم نے جدوجہد کی تھی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہندو کی غلامی کریں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ ہم ہندوؤں کی غلامی سے نکل کر چوروں اور امریکا کی غلامی کریں، اس لیے آزادی مارچ بہت اہم ہے، تحریک پاکستان کے بعد یہ اتنا ہی اہم ہے ، ان چوروں سے تحریک حقیقی آزادی۔انہوںنے کہاکہ بجلی

کی قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا اور مزید بھی اضافہ ہوگا جبکہ ڈیزل اور پیٹرول 60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کیبعد مزید اضافہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر تاریخی سطح 206 پر پہنچ گیا، اسٹاک ایکسچینج میں سے 7 سو ارب روپے ضائع ہو گئے، ایسا کیا ہو گیا کہ اقتصادی سروے کے مطابق جو ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا اور پچھلے دو سال میں 30 سال کے مقابلے میں سب سے بہتر شرح نمو تھی، ٹیکس کی آمدنی ریکارڈ، ترسیلات

زر ریکارڈ، برآمدات ریکارڈ، پچھلے دو سال میں زراعت میں بھی اس سال اور پچھلے سار چار چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگز موڈیز بھی نیچے ہے اس کا مطلب ہے کہ 10 ڈیم جو بنارہے ہیں اس کی فنڈنگ نہ ہونے کے سبب وہ متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطرناک صورتحال یہ ہے کہ برآمدات میں 10 فیصد کمی کے ساتھ ترسیلات زر بھی کم ہو گئی ہیں، اس کا مطلب زرمبادلہ ذخائر کم ہو

کر ملک کی صورتحال سری لنکا جیسی ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا مہنگائی کم کریں گے، ہم بڑے تجربہ کار ہیں، ہم معیشت کو ٹھیک کریں گے، شہباز شریف تصویرں کھنچوانے کیلئے ہر جگہ بھاگا پھرتا ہے، اب پتا چلا ہے کہ شہباز شریف کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سمندر آ گیا ہے، میں پہلے کہتا تھا کہ این آر او 2 کے لیے کام ہورہا ہے، ایف آئی اے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف

کرپشن کی تحقیقات کررہا تھا، ان کے اربوں روپے کی کرپشن پر مقدمات ختم۔انہوںنے کہاکہ صحافیوں کو جس طرح دھمکیاں مل رہی ہیں کہ عمران خان کی کوریج نہ کرو، میرے اوپر 8،9 ایف آئی آر کٹی ہوئی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے 16 ارب روپے نوکروں کے نام پر لیا، گلزار احمد چپٹراسی ان کے اکاؤنٹ میں پیسے آتے تھے وہ اللہ کو پیارے ہوگئے، مزمل راجا کو بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی اللہ کو پیارے ہوگئے، غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں پیسے آتے تھے وہ بھی انتقال کرگئے پھر مقصود چپٹراسی 50 سال کا بھی نہیں تھا وہ بھی دل کے دورے سے گیا، تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان بھی دل کے دورے سے کیا، اسی طرح تفتیشی افسر کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا لیکن اللہ نے ان کو بچا لیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…