اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ نے گھر گھر جانا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے سیاست نہیں کرنی ، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

datetime 15  جون‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، 2ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی گئی جو ہم نے ساڑھے 3سال میں نہیں کی،سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں،

اس بار کال دوں تو عوام کو تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔بدھ کو سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی، 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا۔لانگ مارچ کے دوران پولیس پر تشدد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کسی مارشل لامیں بھی پولیس،رینجرز کو شیلنگ کرتے نہیں دیکھا، مشرف کے مارشل لاکے دوران جیل گیا اس دور میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 3سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے، انہوں نے 2 ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نے ساڑھے3سال میں نہیں کی، ابھی مزید مہنگائی آنے والی ہے، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان کا بڑا اہم کردار ہے، اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے، 25تاریخ کو پر امن مارچ کیلئے تیاری کی تھی اور اندازہ نہیں تھا کہ حکومت جواب میں وہ سب کرے گی جو ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نہ عورتوں کو دیکھا نہ بچوں کو،ظلم کیا گیا، میڈیا کو کنٹرول کر لیا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں آ رہی ہیں، 70سال میں کبھی قوم کو ایسے متحد نہیں دیکھا جیسے ان کیخلاف ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ممی ڈیڈی اور برگر کراوڈ بھی آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا مزدور اور کسان طبقہ بھی ساتھ ہے، گھر میں بیٹھی خواتین،

نوجوان طلبا اور پروفیشنلز تیار ہیں، اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…