جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کیوں ناراض ہیں، چوہدری شفاعت حسین نے اندر کی بات بتا دی

datetime 15  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی بتائے بغیر بنی گالہ گئے جس پر چوہدری شجاعت حسین ناراض ہیں، پی ٹی آئی میں شامل بھانجے بھتیجے دعا میں شامل تھے،دعائے خیر حلف ہوتا ہے،

چوہدری شجاعت حسین وعدہ نبھانا چاہتے ہیں، آپس میں اختلافات کی وجہ سے بچوں نے بھی اپنا رنگ پکڑ لیا ہے، میں کسی کے ساتھ نہیں،مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے مجھے معلوم نہیں۔ ایک انٹرویومیں کے دور ان اینکر پرسن نے سوال کیاکہ مسلم لیگ (ق)میں تھوڑے سے لوگوں کی سیاست رہ گئی تھی اب وہ اور مزید سکڑ گئی ہے اور اس میں بھی دو دھڑے بن گئے ہیں، یہ کیا ہوا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شفاعت حسین کہاکہ میرا تجزیہ تو یہی ہے کہ یہ ناشکری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک گھر میں وزیر اعلیٰ، وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم رہا جو آئندہ کبھی نہیں ہونا۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ناظم اور وزارتیں ہوتے ہوئے اب پھر سے عہدے کے پیچھے ایسے بھاگے ہیں کہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں تو سمجھتا ہوں جو اخباروں اور میڈیا میں آتا ہے کہ بچوں کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، بالکل ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ بڑوں کا آپس میں اختلاف ہوا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد یہ اپنی بات کا پاس نہیں رکھ سکے، دعائے خیر بھی ہو گئی اور سارا کچھ ہوگیا اور یہ صبح اٹھ کر چوہدری شجاعت حسین کو بتائے بغیر دوسری طرف چلے گئے اور اس سے پہلے یہ ان کو لے لے کر پھرتے رہے کہ ہمیں وزیر اعلیٰ بنائیں، اور جب ہر چیز فائنل ہوگئی، دعائے خیر بھی ہوگی،یہ ایک قسم کا حلف ہوتا ہے،

معاملات چودھری شجاعب کی وجہ سے طے ہوئے اور پھر اسے توڑ دیا گیا تو اس بات سے چوہدری شجاعت بھی ناراض ہیں اور ان کے بچے بھی ناراض ہیں کہ ایک وعدہ کر کے ہم پھر نہیں سکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کردوں کہ میں کسی سائیڈ پر نہیں ہوں، میں آزاد ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جو وعدہ ہوا تھا اسے نبھانا چاہیے تھا یہ وعدہ زبانی نہیں ہوا تھا جو لوگ ابھی پی ٹی آئی اے کے ساتھ شامل ہیں بھانجے اور بھتیجے جو اس

دعا میں شامل تھے میں نے ان سے پوچھا ہے کہ کس طرح دعا ہوئی انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو بھی درمیان میں لیا اور پھر دعا ہوئی جس پر میں نے کہا کہ یہ حلف ہوتا ہے،وہ اب اگر اس بات کو نہ سمجھیں تو میں انہیں سمجھانے سے قاصر ہوں، انہیں ان کے والدین کو سمجھانا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آپ ایسے کہہ لیں کہ کسی نے اپنا فیصلہ کرنا شروع کردیا اور پھر اسی سے اختلافات ہوگئے کافی سالوں سے کام خراب تھا،

آپس میں اختلافات کی وجہ سے بچوں نے بھی اپنا رنگ پکڑ لیا ہے، میں کسی کے ساتھ نہیں، کافی عرصے سے آزاد ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے مجھے معلوم نہیں اس لئے اس پر رائے نہیں دے سکتاکہ تحقیقات ہو رہی ہیں یا نہیں ہورہی ہیں۔اس سوال ”مسلم لیگ (ق) اپنا وجود برقرار رکھ پائے گی یا نہیں“ کا جواب دیتے ہوئے باقی آگے جا کر صورتحال واضح ہوگی جب الیکشن کا اعلان ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…